Waqar's Blog

:: small things make life beautiful ::

اے جذبۂ دل گر م…

اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے

کشتی کو خدا پر چھوڑ بھی دے، کشتی کا خدا خود حافظ ہے
مشکل تو نہیں ان موجوں میں بہتا ہوا ساحل آ جائے

اے شمع! قسم پروانوں کی، اتنا تو مری خاطر کرنا
اس وقت بھڑک کر گُل ہونا جب بانیِ محفل آ جائے

اس جذبۂ دل کے بارے میں اک مشورہ تم سے لیتا ہوں
اس وقت مجھے کیا لازم ہے جب تم پہ مرا دل آ جائے

اے راہبرِ کامل! چلنے کو تیار تو ہوں بس یاد رہے
اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے

اس عشق میں جاں کو کھونا ہے، ماتم کرنا ہے، رونا ہے
میں جانتا ہوں جو ہونا ہے، پر کیا کروں جب دل آ جائے

ہاں یاد مجھے تم کر لینا، آواز مجھے تم دے لینا
اس راہِ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے

اب کیوں ڈھونڈوں وہ چشمِ کرم، ہونے دے ستم بالائے ستم
میں چاہتا ہوں اے جذبۂ غم، مشکل پسِ مشکل آ جائے

اے برقِ تجلّی کیا تُو نے مجھ کو بھی موسیٰ سمجھا ہے؟
میں طُور نہیں جو جل جاؤں، جو چاہے مقابل آ جائے

اے دل کی خلش! چل یونھی سہی، چلتا تو ہوں ان کی محفل میں
اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے

(شاعر؛ بہزاد لکھنوی)

یہ غزل بہت اچھی ہے، بہت پرانی ہے میں بچپن سے سنتا آ رہا ہوں، میجر عزیز بھٹی شہید کے پی ٹی وی کے ڈرامے میں جو ہر چھ ستمبر کو لگتا تھا، اسے گایا ہے نیرہ نور نے اور شاعر ہیں بہزاد لکھنوی۔ یہاں پر میں صرف تحریر شائع کر رہا ہوں، اسے یوٹیوب اور دیگر سائٹس سے ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ راہنمائی کے لئے رابطہ کریں۔

Excellence has always … برتری ہمیشہ انہوں

برتری ہمیشہ انہوں نے حاصل کی ہے جواپنی کمزوریوں پر غلبہ حاصل کر پانے کے یقین کی ہمت کرتے ہیں، اس سب کے بعد زندگی موت سے زیادہ طاقتور ہے۔
انجان

Excellence has always been achieved by those who dare to believe that they can overcome their weaknesses. After all, life is more powerful than death.” Anonymous

خلوص کے بغیر دیکھ بھال کے اعمال کھوکھلے ہوتے ہیں Without sincerity, caring acts ring hollow.

آپکے کام کرنے کی جگہ پر دیکھ بھال کا بنیادی اطلاق اخلاص ہے۔ خلوص کے بغیر دیکھ بھال کے اعمال کھوکھلے ہوتے ہیں، لوگوں سے سچے خدماتی رویے حاصل کرنے کے لئے مخلص دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ جب خیال کسی غرض سے یا بے خلوص ہو، تو یہ ملائمیت کو نقصان پہنچاتے ہوئے دوسروں میں مزاحمت اور ردعمل کا سبب بنتا ہے۔ ساتھی کارکنان، خاندان، گاہک، اور اعلٰی افسران مطلوبہ نرمی اور خلوص کے درمیان فرق بتا سکتے ہیں۔

ڈاک شلدر اور بروس کرائر، افراتفری سے اتصال تک

Doc Childre and Bruce Cryer, From Chaos to Coherence
Underlying the application of care in your workplace is sincerity. Without sincerity caring acts ring hollow. Sincere care is required to achieve a true service attitude with people. When care is mechanical or insincere, it causes resistance and reaction in others, undermining adaptability. Coworkers, family, clients, and superiors can tell the difference between required courtesy and sincere care.

ﺳﺎﺭﮮ ﺭﺷﺘﮯ ﻟﻔﻆ ﺳ…

ﺳﺎﺭﮮ ﺭﺷﺘﮯ ﻟﻔﻆ ﺳﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﮐﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻟﻔﻆ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺧﯿﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﺗﺼﻮﺭ ﺑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺳﺐ ﺟﻮ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺳﻦ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﮐﯽ ﻟﺬّﺕ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻟﻔﻆ ﮐﯽ ﺍﺫﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ. ﮨﻢ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﺘﮯ ﺍﻭﺭ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﮭﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻟﻔﻆ ﮨﯽ ﮔﻨﻮﺍﺗﮯ ﮨﯿﮟ. ﺁﺧﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺟﻮﮌﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﺎ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺟﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ.
ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ

They wind up …

… they wind up becoming a part of that person’s life. And then they want the person to change. If someone isn’t what others want them to be, the others become angry. Everyone seems to have a clear idea of how other people should lead their lives, but none about his or her own. (Paulo Coelho)